بنگلورو، 19؍ دسمبر (ایس او نیوز) غیر محسوب دولت اور آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد رشوت ستانی بیورو (اے سی بی ) کے افسروں کی ٹیم نے میسورو ، ہاسن اور بیلگاوی اضلاع کے کل 13 ؍مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔
اے سی بی افسروں کی ٹیم نے جن سرکاری افسروں کے مکانات اور دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی ہے ان افسروں کی نشاندہی میسورو کے اسسٹنٹ فاریسٹ کنزرویشن آفیسر شیو شنکر سوامی ، ہاسن کے کرناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشنآفیسر شیو شنکر سوامی ، ہاسن کے کرناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اسسٹنٹ انجینئر وی ایس اشونی اور بیلگاوی کے پی ڈبلیوڈی ، پورٹ وان لینڈ ٹرانسپورٹ کے اسسٹنٹ انجینئر منوج سریش کولکیرے کے طور پر کی گئی ہے۔ شیونکر سوامی کےمیسورو میں واقع اشوک نگر کے مکان ، سسر کے نام پر سرسوتی پورم کی رہائش گاہ اور منڈیا ضلع کے ملولی تعلقہ کے موگنور گرام میں واقع ان کے والد کے رہائش پذیر مکان ، نیزان کے دوست کے میسورو ، کے سی کالونی میں واقع مکان و دفتر پر اے سی بیافسروں نے بیک وقت چھاپہ مار کارروائی انجام دی ہے۔ اس چھاپہ کے دوران اے سی بی افسروں کو نقد سمیت جائیداد کی چند دستاویزات کا پتہ چلا ہے۔
افسروں کا کہنا ہے کہ ان جائیداد کی تفتیشی کارروائی جاری ہے۔ اشونی کے ہاسن کے ادئے نگر ، کیمپے گوڈا مین روڈ پر واقع ودیا نگر کے مکان اور دفتر پر اے سی بی افسروں کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی انجام دی ہے۔ منوج سریش کو لکیر کے بیلگاوی میں واقع ایودھیہ نگر کے مکان ، کھانہ پور تعلقہ کے سنگر گالی گرام میں واقع فارم ہاؤس سمیت بہن کے رہائش پذیر مکان پر بیک وقت چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی ہے۔ یہاں بھی کئی دستاویزات کا انکشاف ہوا ہے، مزید جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔ اس طرح اے سی بی افسروں کی ٹیم نے مذکورہ تینوں افسروں کے علاوہ ان کے دوست و رشتہ داروں سمیت جملہ 13 مقامات پر چھاپہ مارکاروائی انجام دی ہے۔